پاکستانی سیاست کے گوہر نایاب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 90 ویں سالگرہ

پاکستانی سیاست کے گوہر نایاب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 90 ویں سالگرہ
کیپشن: City42 - Zulfiqar Ali Bhutto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے بانی اور  پاکستانی عوام کے ہر دلعزیز سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 90 ویں سالگرہ ہے، ذوالفقارعلی بھٹو جسےعدالت نے مجرم قرار دیا لیکن عوام نے دلوں میں بٹھالیا اور تاریخ نے امر کر دیا۔

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ کے قریب سر شاہ نواز بھٹو کے گھر پیدا ہوئے،  ذوالفقار علی بھٹو نے اعلیٰ تعلیم اور قانون کی ڈگری کیلی فورنیا اور آکسفورڈ سے حاصل کی 1963 میں جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وزیر خارجہ بنے۔ انہوں نے 1976 میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ،  جو سماجی انصاف،سوشلسٹ نظریات اور جمہوریت کے فروغ پر مبنی منشور کے باعث روز بروز مقبول ہو تی گئی۔

 بنگلادیش کے قیام کے بعد 1971 میں ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں  1973 میں منتخب وزیراعظم  بنے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے باقی بچے ہوئے پاکستان کی تعمیر نو کی، ملک کو متفقہ آئین دیا ، بھارت سے شملہ معاہدہ کر کے پائیدار امن کی بنیاد رکھی، انہوں نے 90 ہزار جنگی قیدی آزاد کرائے اور 5 ہزار میل زمین بھی بھارت سے واپس لی۔

4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کے الزام میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، عوام کی خاطر تختہ دار پر چڑھ جانے والی یہ شخصیت صرف تاریخ کے صفحات میں ہی نہیں عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو  کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دو مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں جنہیں 27دسمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کئی کارکنوں سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔

ہرسال پانچ جنوری کو شہیدذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ پیپلزپارٹی کے جیالے جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ اس بار بھی ملک بھر کی طرح لاہورمیں سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی لاہور تنظیم نے جنوری کا پورا ماہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام کرتے ہوئے تقریبات کا اعلان کر رکھا ہے۔