ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: City42 - Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف): انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اللہ وسایا ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے خلیل احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گیس ٹیرف 2015  بڑھایا گیا اور اس کے لیے کوئی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اوگرا سے منطوری بھی نہیں لی گئی، وفاق سے مشاورت کیے بغیر ہی گیس ٹیرف 488 پیسے بڑھا کر 600 روپے ایم ایم فی بی ٹی یو کردیا گیا۔

درخواستگزار کی جانب سے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ گیس ٹیرف کے بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا اس کی وصولی بھی روکی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں