ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان نے خواتین کے کام کرنیوالے ریڈیو اسٹیشن کی نشریات بند کردی

افغان طالبان نے خواتین کے کام کرنیوالے ریڈیو اسٹیشن کی نشریات بند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:افغانستان میں طالبان نے خواتین کیلئے کام کرنے والے ریڈیو اسٹیشن بیگم کے لائسنس کو معطل کرکے نشریات بند کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت اطلاعات نے ریڈیو اسٹیشن بند کرنے کی تصدیق کردی ۔طالبان اہلکاروں نے ریڈیو اسٹیشن کی  عمارت کی تلاشی لی، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور موبائل فونز قبضے میں لے لیے۔طالبان نے دو ریڈیو اسٹیشن کے ملازمین کو گرفتاربھی کرلیا۔ ریڈیو اسٹیشن" بیگم "کے ترجمان نے کہاہے کہ وہ کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہے اور خاص طور پر افغان خواتین کی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں۔
صحافتی تنظیموں اور رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ریڈیو اسٹیشن پر عائد پابندیوں کو ہٹانے اور گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریڈیو ’’بیگم‘‘ کا آغاز 8 مارچ 2021 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہوا تھا جس کے کچھ ماہ بعد ہی افغانستان میں اقتدار طالبان کے ہاتھوں میں آگیا تھا۔ ریڈیو اسٹیشن بیگم سے خواتین کے لیے تعلیمی، کال ان کاؤنسلنگ کے پروگرام پیش کیے جاتے رہے ہیں۔