ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم پر خاتون کوجنسی حراساں کرنے کے الزام کا معاملہ ، سماعت 6 فروری کو ہوگی

 بابر اعظم پر خاتون کوجنسی حراساں کرنے کے الزام کا معاملہ ، سماعت 6 فروری کو ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کوجنسی حراساں کرنے کے الزام کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان بابر اعظم کےخلاف اندراج مقدمہ کےحکم کیخلاف درخواست پر سماعت 6 فروری کو ہوگی۔
 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر 6فروری کو بطور ریگولر کیس سماعت کریں گے ، عدالت نے مدعیہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے ،بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،ہائیکورٹ نے بابر اعظم کی درخواست پر 2021ء سے جسٹس آف پیس کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کررکھا ہے، خاتون نے کرکٹر کیخلاف ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور خاتون کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمے درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer