ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی نہ ہونے پر عاشق نے دلہن کو گولی ماردی

شادی نہ ہونے پر عاشق نے دلہن کو گولی ماردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لڑکی کے پاس پڑھنے آنے والے لڑکے نے اس کی شادی میں فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کمیٹی چوک کے شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کرنے والا ملزم دلہن کے پاس پڑھنے آتا تھا، ملزم دلہن کو پسند کرتا تھا، اس کی شادی ہوجانے کی وجہ سے غصے میں آکر ملزم نے شادی ہال میں فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے رخصتی کے موقع پر فائر کھول دیا، جس کی وجہ سے دلہن کے بازو پر لگی، زخمی ہونے کی وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

گشت پر مامور وارث خان پولیس نے ملزم کو دھر لیا، ملزم اویس کو پسٹل سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کی حدود کمیٹی چوک  میں شادی ہال میں فائرنگ کرکے ملزم اویس نے اپنی ہی ٹیچر کو شدید زخمی کردیا ، گولی دلہن کے بازو میں لگی شادی ہال انتظامیہ نے فوری طور ہر دلہن کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا.

واضح رہے کہ ملزم اویس زخمی خاتون کے پاس  ٹیویشن پڑھتا تھا آج خاتون کی شادی کے دن اویس شادی ہال پہنچا اور عین رخصتی کے وقت دلہن پر فائرنگ کردی ، خوش قسمتی سے گولی دلہن کے بازو پر لگی جس کو شادی ہال انتظامیہ نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دلہن کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس نے ملزم اویس کو فوری  کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لے کر اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.

Bilal Arshad

Content Writer