پاک جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کے سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی

 پاک جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کے سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور شہر میں ٹریفک مسائل کی پریشانی، لاہور پولیس نے مسئلے کا 50 فیصد حل نکال لیا، سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی، کرکٹ ٹیموں کی الگ الگ موومنٹ ختم دونوں ٹیمیں اکھٹی سٹیڈیم پہنچیں گی۔

لاہور پولیس نے 4 فروری کو ریہرسل کے دوران ٹریفک بدنظمی سے سبق سیکھا جس میں شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنا پڑا، سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او نے عوام کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا جس کے مطابق دونوں ٹیمیں ایک ساتھ ایک ہی روٹ پر سفر کر کے سٹیڈیم تک پہنچیں گی۔

  ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ٹیم کو ہوٹل سے سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے بیس منٹ ٹریفک مکمل بند کرنا پڑتی تھی، دونوں ٹیموں کی موومنٹ کے دوران چالیس منٹ تک ٹریفک بند رہنے سے ملحقہ سڑکوں پر بے پناہ رش ہو جاتا تھا۔

  ٹریفک پولیس کے مطابق چالیس منٹ کی ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے تین گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے اور تین گھنٹے تک شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

  سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اب موومنٹ کے دوران پولیس اور حساس اداروں کی نفری کو ڈبل کر دیا گیا ہے تاکہ ایک ہی وقت میں ٹریفک کو بند کیا جا سکے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer