پیاز کے کرشماتی فوائد، کچن سے زیادہ دواؤں میں استعمال

پیاز کے کرشماتی فوائد، کچن سے زیادہ دواؤں میں استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پیاز کے اتنے حیرت انگیز فوائد ہیں جو آپ تصور بھی نہیں کر سکتے، آپ کو یہ بات جان کر حیرانگی ہوگی کہ باورچی خانے سے زیادہ پیاز کا استعمال دواؤں میں کیا جاتا ہے۔ 

پیاز بچوں، مردوں، عورتوں سب کیلئے فائدہ مند ہیں۔ یہ اتنا فائدہ مند ہے کہ ہزاروں روپے کی دوائیں بھی اس کے سامنے کچھ نہیں۔ ماہرین دعوی کرتے ہیں کہ اگر زمین پر تمام سبزیاں غائب ہوجائیں اور ان کی جگہ صرف پیاز رہ جائے تو بھی انسان گھاٹے میں نہیں رہے گا۔ 

پیاز کا استعمال گہری نیند کا ضامن ہے، جن لوگوں کو نیند آنے میں دیر لگتی ہے وہ اگر پیاز کا شوربا چند روز نوش فرمائیں تو ان کی یہ شکایت دور ہوسکتی ہے۔ فرانس میں پیاز کا سوپ لوگ بڑے شوق سے پیتے ہیں یہی وجہ سے کہ باقی ممالک کی نسبت فرانس میں دل کے امراض کم ہوتے ہیں۔ 

زخم پر پیاز باندھنے سے زخم جلد خشک ہوجاتا ہے، اس کی بہترین مثال دوسری جنگ عظیم کی ہے جس میں روسی ڈاکٹروں نے جنگ کے دوران پیاز باندھ کر ان کی پٹی کی تھی جس سے سپاہی ایک دو دن میں ہی ٹھیک ہوجاتے تھے۔ 

پیاز آواز کو خوبصورت بناتا ہے۔  روم کے بادشاہ نیرو اپنی آواز بہتر بنانے کے لیے پیاز کھایا کرتا تھا۔ہیضے سے محفوظ رکھنے کیلئے پیاز کے ٹکڑوں کو گھر میں اس طرح رکھ دیا جائے کہ اس کی بو پورے گھر میں پھیل جائے۔ گلے کی سوزش کے لیے پیاز پیس کر دہی اور شکر ملاکر کھانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔زکام لگا ہو تو پیاز کھانا اور پیاز کا پانی سونگھنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ پیٹ کے درد کے لیے پیاز کو آگ میں گرم کر کے نچوڑیں اور پانی نکال لیں۔ اس میں ایک ماشہ نمک ملا کر مریض کو کھلائیں، درد جاتا رہے گا۔

نوٹ: اگر آپ کو  کوئی الرجی یا بیماری ہے تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے استعمال کریں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔