ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت آج یوم کشمیر جوش و جذبے سے منائے گی

پنجاب حکومت آج یوم کشمیر جوش و جذبے سے منائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب آج یوم کشمیر بھر پورجوش وجذبے سے منائے گی۔

میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن

ستم شعار سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن

  مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہاہے،یہ دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کرنا اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی جانب مبذول کراناہے، یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز  کا انعقاد کیا جائے گا۔

وہ کہتے ہیں آزادی کو ایک خواب ہی سمجھو

ہم کہتے ہیں ہر خواب کی ایک ہوتی ہے تعبیر

کشمیر ڈے پر  پنجاب حکومت کے تمام محکمے اور ادارے آج اپنے اپنے طور پر کشمیر ریلیاں نکالیں گے، آج پنجاب میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہے لیکن تمام سرکاری ملازمین کو ریلیوں میں شرکت کیلئے بلایا گیا ہے۔

کشمیر تیرا حسن ہوا درد کی تصویر

آنسو ہیں تیری آنکھ میں پیروں میں  زنجیر

 پنجاب سول سیکرٹریٹ سے مال روڈ کی جانب ریلیاں نکالی جائیں گی جن کی قیادت مختلف محکموں کے سیکرٹری کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer