ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ایئر لائن میں پائلٹوں کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے

بھارتی ایئر لائن میں پائلٹوں کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی نجی ایئرلائن انڈیگو پائلٹ بحران کا شکار ہو گئی۔

 چار دن میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، احمدآباد اور دیگر ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر کھانے پینے کے گھنٹوں پرواز کا انتظار کرنے والے ذہنی اذیت کا شکار مسافر عملے سے الجھ پڑے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی ایئرلائن کا بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کی قیمت عام بھارتی عوام تاخیر، پروازوں کی منسوخی اور بے بسی کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔