ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی

 قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو شکست دیتے ہوئے مقابلہ جیت لیا ۔ 

کراچی بلوز نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 218 رنز سے جیت لیا، کراچی بلوز کے 533 رنز کے ہدف میں سیالکوٹ 314 رنز بنا سکی۔ 

کراچی بلوز نے پہلی اننگز میں 340 اور دوسری اننگ میں 458 رنز بنائے ، جبکہ سیالکوٹ نے پہلی اننگ میں 266 اور دوسری اننگ میں 314 رنز بنائے ۔ 

فائنل میچ میں کراچی کے عبداللہ فضل اور ہارون ارشد نے سنچریز اسکور کیں۔  

کراچی بلوز کے سعد بیگ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر  بہترین بلے باز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ اسکے علاوہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے علی عثمان باؤلر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ 

فائنل جیتنے والی کراچی بلوز کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی، جبکہ ہارنے والی سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو 40 لاکھ روپے دیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے فاتح ٹیم کے سعود شکیل کو ٹرافی دی۔