ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے خسارے پر، ملائشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران، ملائیشیا میں جان بحق افراد کے لیے تعزیت اور دیگر زخمیوں اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیۓ دعائیہ جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں ملائشین عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کی کارروائیوں میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔
مزید براں وزیراعظم نے کہا کہ ملائشین حکومت کو پاکستان سے امدادی کارروائیوں میں جس قسم کی بھی معاونت درکار ہو گی پاکستان فراہم کرے گا۔

وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمدردی اور فکرمندی کے جذبات اور رابطہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔