(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھاجارہاہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار چار سو اٹھاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار چار سو اٹھاسی پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 167772 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 166283 کی سطح پر بند ہوا تھا۔