میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا نیا شیڈول آ گیا

Punjab Medical Colleges admissions schedule
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔ عبوری میرٹ لسٹ 8 دسمبر ، حتمی لسٹ 12 دسمبر کوآویزاں کی جائے گی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےسرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجزکی میرٹ اور سلیکشن لسٹوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کیاہے۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق اب عبوری میرٹ لسٹ 8 دسمبر اور حتمی میرٹ لسٹ 12 دسمبر کو لگے گی۔ سرکاری میڈیکل کالجز کی پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو لگے گی۔ کالج فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہوگی۔ سرکاری میڈیکل کالجز کی دوسری سلیکشن لسٹ 22 دسمبر اور تیسری 29 دسمبر کو لگے گی۔ ترجمان کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی عبوری میرٹ لسٹ 18 دسمبر کو جاری کردی جائیگی۔ میرٹ اور سلیکشن لسٹوں کے شیڈول میں تبدیلی سندھ اور خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے باعث پی ایم ڈی سی کی ہدایت پرکی گئی ہے۔