ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔ کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو 130 روز کی چھٹی کی درخواست دیدی۔
کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ کامران علی افضل کا 130 روز بیرون ملک ایکس کیو پاکستان چھٹی کے لئے درخواست دی۔ کامران علی افضل اپنی درخواست میں کہا کہ میں آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں، میری درخواست فوری منظور کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی، کامران علی افضل کی پہلے ایک ایک ماہ کی دو بار چھٹی منظور کرچکے۔ وزیراعلی پنجاب نے 6 دسمبر تک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی تھی، مزید تیس روز کے لئے عبداللہ سنبل کو قائمقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے 6 اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا۔