ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید نے عام انتخابات کی نئی تاریخ دے دی

شیخ رشید نے عام انتخابات کی نئی تاریخ دے دی
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ملک میں عام انتخابات کی نئی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں توڑ دیں گے اور 30 جنوری سے پہلے الیکشن ہوں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز پاکستان واپس آئیں گی مگر نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں عمران خان واپس آرہا ہے، روک سکتے ہو تو روک لو۔

دوسری جانبوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف عمران خان کی ضد پر قبل از وقت انتخابات کیوں کروائیں؟ جلد انتخابات سے ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟یہ بات انہوں نے غیرملکی نیوز چینل الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا فائدہ صرف عمران خان کو ہی ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔