بابر شہزاد تُرک : بشریٰ بی بی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ۔
پمز اسپتال کے 3 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا ۔ میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سدرہ ظہور، ڈاکٹر حرا اور ڈاکٹر بشریٰ لیاقت شامل تھے۔ رپورٹ میں ڈاکٹر نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ رپورٹ میں ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے گلے اور بائیں ہاتھ کے بازوں میں درد کی شکایت کی، بشریٰ بی بی نے دل کی دھڑکن تیز ہونے کی بھی شکایت کی ۔