ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایاز رانا: کاروباری ہفتے کےدوسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

 پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان جاری  ہے جس سے   100 انڈیکس 71 ہزار 846 کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 دوسری جانب پاکستانی روپیہ کےمقابلےمیں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ معمولی کمی ریکارڈکی جارہی ہے،کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی سے ڈالر کی 278 روپے 25 پیسے ہوگئی۔

  ایم ڈی اسٹاک مارکیٹ  فرخ خان کا کہنا ہےمعیشت کے لئے بہتر اقدامات چل رہے ہیں بجٹ میں ہم نے تجویز کی ہے حکومت مارکیٹ پر مزید کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے تاکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بر قرار رہے ۔

Ansa Awais

Content Writer