(عابد چوہدری)ایس پی سٹی رضوان طارق کا سٹی ڈویژن کے مختلف مقامات کا دورہ،دوران پیٹرولنگ پتنگ بازی کے انسداد کو یقینی بنانے اور پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنےکا حکم دیا۔
ایس پی سٹی رضوان طارق کا سٹی ڈویژن کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے بنائی گئی ٹیموں کو چیک اور بریف کیا، دوران پیٹرولنگ پتنگ بازی کے انسداد کو یقینی بنانے ہدایات کی اور پتنگ بازی کے انسداد کے لیے بلند عمارتوں پر چڑھ کر نگرانی کرنےکاحکم دیا جبکہ مہم چلانے اور مساجد میں اعلانات کرانے کا بھی کہا۔
ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہناتھا کہ پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں،دوران ڈیوٹی جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی جاری رکھیں,پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور اہلکاران و افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی پیٹرولنگ و چیکنگ کو یقینی بنایئں،دوران چیکنگ عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں یہ کھیل کئی معصوم لوگوں کی جان لے چکا ہے۔