(علی اکبر ) وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس میں جاری بھرتیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرتیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس میں جاری بھرتیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرتیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے - بھرتیوں کے دوران تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھا جائے-
وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں -آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں افسران و اہلکار جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کریں۔ فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزز، گلوز، حفاظتی کٹس سمیت دیگر سامان کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کا بطور خاص خیال رکھا جائے اور بھرتی کیلئے آنے والے تمام امیدواروں سے بھی کورونا ایس او پیز کی پابندی کرائی جائے۔