ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ میں سالانہ سپورٹس ڈے

سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ میں سالانہ سپورٹس ڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ  میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ طلباوطالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے ساتھ پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں سوسائٹی پبلک سکول کے منعقد ہونے والے سالانہ رنگا رنگ سپورٹس ڈے میں مشیر وزیر اعلی پنجاب فیصل حیات نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سوسائٹی پبلک سکول کی پرنسپل تحسین علی اور جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان سمیت طلباو والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طلباوطالبات نے بیلنس پیپر ریس، بٹرفلائی ریس، بائی سائیکل ریس اور خرگوش ریس میں حصہ لیا اور ائیروبیکس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب فیصل حیات کا کہنا تھا کہ بچوں نے امید سے بڑھ کر کھیلوں میں صلاحیتیں دکھائی، تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں سے جہاں بچوں کو بھرپور تفریح میسر آتی ہیں وہیں انکی شخصیت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer