ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ برادران پر قسمت مہربان، عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

خواجہ برادران پر قسمت مہربان، عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں اور نیب کی ممکنہ گرفتاریوں کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواستگزاروں سے استفسار کیا کہ آپ نے ڈی جی نیب  کو تبدیل کرنے کی درخواست دی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے دونوں فریقین کو سن لیا ہے، آئندہ ایک دو روز میں اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ دونوں کے وارنٹ گرفتاری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔ گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت تک دونوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

خواجہ سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیصر امین بٹ کو نیب نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ بلاجواز ہے، بغیر منصوبہ بندی چلائی گئی تمام ٹرینیں خسارے کا شکار ہیں۔

مزید اہم خبر یں جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں۔۔

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw

Sughra Afzal

Content Writer