ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری سکولز مسائل کا گڑھ بن گئے

پنجاب کے سرکاری سکولز مسائل کا گڑھ بن گئے
کیپشن: City42 - Schools, Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث انرولمنٹ اور اساتذہ کی کمی، پنجاب بھر کے4 ہزارسرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز کی نشستیں خالی ہیں۔ ذمہ داریواں میں اضافے کے باعث سینکڑوں اساتذہ نے ہیڈ ماسٹر تعینات ہونے سے معذرت کرلی۔

 سٹی 42 کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کی کوششوں کے باوجود لاہور کے 44 سکولوں میں مستقل ہیڈ ماسٹر تعینات نہیں کیے جاسکے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داریوں میں کمی اور خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے قائداعظم اکیڈمی کو تحقیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قائداعظم اکیڈمی تحقیق کے بعد رپورٹ صوبائی وزیر تعلیم کو پیش کرے گی۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان کی ذمہ داریوں میں بلاجواز اضافہ کردیا گیا ہے۔ کوئی بھی استاد پرنسپل کی جگہ تعینات نہیں ہونا چاہتا۔انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سے ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داریوں میں نرمی لانے کا مطالبہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer