ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری

سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:شہر بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری ریٹ لسٹ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جس سے شہری مہنگائی کے اضافی بوجھ کا شکار ہیں۔

مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث متعدد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مقررہ ریٹس سے خاصی زیادہ دیکھی گئیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

موصولہ معلومات کے مطابق پیاز، ٹماٹر، دیسی لہسن، ادرک، شوگر فری آلو، شملہ مرچ سمیت کئی سبزیوں کے نرخ سرکاری قیمتوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ اسی طرح چیکو، کیلا، چونسہ آم اور ناشپاتی بھی مقررہ سرکاری نرخوں کے بجائے زیادہ قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔

مارکیٹ میں سامنے آنے والے نرخوں کے مطابق پیاز 120 روپے کے بجائے 200 روپے، ٹماٹر 270 روپے کے بجائے 400 روپے، دیسی لہسن 150 روپے کے بجائے 310 روپے، ادرک 350 روپے کے بجائے 450 روپے، شوگر فری آلو 32 روپے کے بجائے 80 روپے اور شملہ مرچ 300 روپے کے بجائے 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح پھلوں میں چیکو 200 روپے کے بجائے 280 روپے فی کلو، کیلا 215 روپے کے بجائے 250 روپے فی درجن، چونسہ آم 280 روپے کے بجائے 450 روپے فی کلو اور ناشپاتی 260 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔