سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان پنجاب اسمبلی کو سپیکر نے طلب کرلیا
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس حراست میں موجود ارکان کو پنجاب اسمبلی بلا لیا، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پنجاب اسمبلی لے جانے کی تیاری شروع کردی، پولیس کچھ دیر میں ارکان اسمبلی کو لے کر پنجاب اسمبلی پہنچے گی،مسئلہ حل ہوا تو ارکان اسمبلی کو رہا کردیا جائے گا، سمجھوتہ نہ ہوسکا تو ارکان اسمبلی کو واپس تھانے لے جاکر پرچہ درج کیا جائے گا، گرفتار ارکان اسمبلی میں معین قریشی، فرخ جاوید مون، اقبال خٹک سمیت دیگر شامل ہیں، ان ارکان اسمبلی کو آج پائن اونیو کے پاس ریلی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔