عابد چودھری :لاہور میں شہری کو بلیک میل کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ مناواں میں شہری عبد الشکور کی مدعیت میں درج کیا گیا،ملزم عمر نے خود کو سی سی ڈی اے ایس آئی ظاہر کرکے شہری کو بلیک میل کیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم متاثرہ شہری کی نجی زندگی بارے تمام معلومات رکھتا تھا،مبینہ اہلکاروں نے شہری سے 4لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا ،شہری سے ڈیڑھ لاکھ رشوت وصول کرکے مثبت پولیس رپورٹ بنانے کا وعدہ کیا۔
ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے ۔