ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار سلمان خان کا دوست کی بیٹی کیساتھ رومانس، بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

اداکار سلمان خان کا دوست کی بیٹی کیساتھ رومانس، بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سٹار سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں بالی ووڈ انڈسٹری کو دیں جن میں اداکار کی ایکشن کو خوب سراہا گیا، سلمان خان نے اپنے متعلق اہم راز فاش کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو چونکا دیا۔

سلمان خان اور سونم کپور کی جنہوں نے فلم پریم رتن دھن پایو میں اپنی کیمسٹری سے ناظرین کے دل جیت لیے، سلمان خان جن کا نام ہی بالی ووڈ میں دھوم مچانے کے لیے کافی ہے اس فلم میں سونم کپور کے ساتھ کام کرنے سے پہلے کافی ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ وجہ؟ سونم کے والد اور سلمان کے دیرینہ دوست انیل کپور، سلمان اور انیل نے بیوی نمبر 1 اور نو انٹری جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور سلمان کے لیے اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنا آسان نہ تھا۔

ایک انٹرویو میں سلمان نے خود اعتراف کیا کہ انہیں اس فیصلے کے لیے پان5 ماہ تک سوچنا پڑا۔ ان کا کہنا تھاکہ سورج برجاتیا کی فلموں کا رومانس اپنی الگ ہی رنگت رکھتا ہے لیکن اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ اسکرین پر رومانس کرنا میرے لیے عجیب تھا۔

دوسری جانب سونم کپور نے  کہاکہ سلمان کی فلموں کی میں بچپن سے مداح رہی ہوں۔ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک خواب جیسا تھا۔ مجھے اسکرین پر رومانس کرنے میں کوئی عجیب پن نہیں لگا۔سونم کا کہنا تھا کہ ان کا سلمان کے خاندان سے بھی گہرا رشتہ ہے، اور وہ ان کے والد سلیم خان کو بھی اچھی طرح جانتی ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے بھی اس جوڑی کو ایک ساتھ لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم رانجھنا دیکھنے کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ سونم اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں لیکن جب انہوں نے سلمان کو سونم کا نام تجویز کیا تو سلمان حیران رہ گئے۔

2015 میں ریلیز ہونے والی پریم رتن دھن پایو نہ صرف اس سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی بلکہ راجشری پروڈکشن اور سلمان خان کی چوتھی کامیاب مشترکہ پیشکش بھی تھی۔