ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:حکومت نے پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیونٹی کلب میں جم، یوگا، سوئمنگ، سپورٹس کی سہولت موجود ہونگی،کلب میں بچوں کیلئے پلے ایریا اور ای لرننگ زون بھی شامل ہونگے،لائبریری، کیفے، کلچرل سٹیج، فنون لطیفہ کی سہولیات بھی دستیاب ہو نگی،فیملیز کیلئےتفریح، تعلیم سمیت ایک ہی جگہ تمام سہولیات ہونگی۔

کلب میں انڈوروآؤٹ ڈور گیمز، ٹینس، باسکٹ بال،فٹبال گراؤنڈ ہوگا،ٹی ڈی سی پی کلب میں کمیونٹی ہال اور بینکوئٹ ایریا بھی بنایا جائے گا،شہریوں کیلئے جدید طرز زندگی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

سکیورٹی، فرسٹ ایڈ اور پارکنگ سمیت مکمل انتظامات ہوں گے۔