شیراکوٹ: درندگی کی انتہاء،گونگی بہری لڑکی سے خالی مکان میں زیادتی

شیرا کوٹ،گونگی بہری لڑکی،ریپ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شیراکوٹ میں درندگی کی انتہاء،گونگی بہری چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،مقدمہ درج،ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

  شیراکوٹ میں گونگی بہری چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،پولیس کے مطابق محلے دار ملزم تنویر نے لڑکی کو مبینہ طور پر خالی مکان میں لیجاکر زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے ورثا کا  موقف ہے کہ ملزمان پولیس سے رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، جلد گرفتار ہوں گے۔