پنجاب پولیس کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

پنجاب پولیس، وردیاں ٹینڈر،پی ایچ پی،ایلیٹ فورس،سٹی42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)بڑھتی ہوئی قیمتیں، رواں سال پولیس کی وردیوں کی خریداری مشکل میں پڑگئیں،ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کےلئے 3لاکھ سے زائد وردیاں ٹینڈر میں ریٹس زیادہ آنے کی وجہ سے گزشتہ سال بھی نہیں خریدی جاسکیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کا یونیفارم رواں مالی سال بھی خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے افسران وملازمین کےلئے 3لاکھ سے زائد یونیفارم درکار ہونگے۔پنجاب بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کوہرسال 2 اولیو گرین وردیاں دی جاتی ہیں، پی ایچ پی ،ایلیٹ،پنجاب کانسٹیبلری،وارڈنز سمیت دیگر یونٹس کی یونیفارم بھی خریدی جانی ہیں۔

ریٹس بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ سال بھی وردیاں نہیں خریدی جاسکیں۔گزشتہ مالی سال میں سب سے کم ایک وردی کےلئے 31سو ریٹ نجی کمپنی کی جانب سے دیا گیاتھا۔رواں سال ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے وردیوں کے ریٹس مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔1ارب کے فنڈز پولیس کی وردیوں،جیکٹس ،شوز و دیگر متعلقہ آئٹمز کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔صرف اولیوگرین یونیفارم کی خریداری کےلئے فنڈز ناکافی ہونگے۔ریٹس زیادہ آنے پر متعلقہ افسران جان بوجھ کرٹینڈر کومکمل نہیں ہونے دیتے ۔