ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے اہم شخصیت کو بڑی وزارت سونپ دی

Amir Maqam was given portfolio by the Prime Minister
کیپشن: Shehbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر مقام کو قلمدان دے دیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مشیر امیر مقام کو قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور امیر مقام نے کہا تھا کہ نیشنل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ نے عمران نیازی کو بدعنوان ثابت کر دیا ہے۔

 عمران خان کی 4 سالہ حکومت میں سابق فاٹا کے 440 ارب روپے بھی ہڑپ کیے گئے۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور کا یہ  کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بہت جلد ملک بحرانوں سے نکل جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer