اداکارہ سارہ خان کی دیسی سٹائل میں تصویریں وائرل

اداکارہ سارہ خان کی دیسی سٹائل میں تصویریں وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کی معروف ادکارہ  سارہ خان  اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں،اداکارہ سارہ خان کی نئی تصویریں منظر عام پر آئیں جن کو مداح خوب پسند کررہے ہیں ان کی خاص بات یہ ہے کہ سارہ خان نے منفرد سٹائل اپناتے ہوئے یہ فوٹو شوٹ کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں  پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ   سارہ خان کا گلوکار فلک شبیر کے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں،،دنوں نے زندگی کورونا لاک ڈاؤن میں چپکے سے پہلے منگنی کی اور جلدہی شادی کرلی،اداکارہ اور گلوکار کی شادی کی خبر سن کر مداحوں کے جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا اور دونوں کی اچھی زندگی کے لئے عادئیں بھی کیں گئیں۔

گلوکار فلک شبیر  کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ نئی تصاویرشیئر کی گئیں جس میں اداکارہ سارہ خان نے دیسی سٹائل میں فوٹو شوٹ کرایا جو کہ کافی مقبول ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سارہ اور فلک کی جانب سے شیئر کردہ تصویروں میں نوبیاہتا جوڑی انتہائی دلکش نظر آرہی ہے۔ تصویروں پر مداح اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھی شیئر کررہے ہیں۔سارہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی اس پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد اور بےشمار کمنٹس آچکے ہیں۔

View this post on Instagram

???? @sarahkhanofficial PC @abdulsamadzia

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1) on

 واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا ہے۔ شادی کے بعد گلوکار فلک شبیر اور اہلیہ اداکارہ سارہ خان نے پہلا فوٹوڈیزائنر زینب چوٹانی کی برائیڈل کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایاتھا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer