ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ہائیر ایجوکمیشن کا طلبا سے دھوکا

پنجاب ہائیر ایجوکمیشن کا طلبا سے دھوکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل:طلبہ کے مستقبل کے امین ہی طلبہ سے دھوکہ دہی میں پیش پیش ، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جعلی یونیورسٹی اور غیر قانونی پروگرامز منظورکرانے کی کوشش، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پی ایچ ای سی کے مجرمانہ کردار کی نشاندہی کردی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی رپورٹ میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سب کمیٹی اور ایکریڈیشن سیل کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے سازباز کا انکشاف ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق پی ایچ ای سی ایکریڈیشن سیل نے قواعد وضوابط پر پورا نہ اُترنے والی اوربٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور کی منظوری کی سفارش کی، لیز پر موجود خالی زمین کو ہی یونیورسٹی بتاکر منظور کرنے کی سفارش کی گئی  ہے جبکہ سالار انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قواعد وضوابط پر پورا نہ اترنے والے پروگرامز کوغیر قانونی طور پر منظور کروانے کی کوشش کی گئی۔

پی ایچ ای سی ایکریڈیشن سیل نے میٹنگ منٹس میں مجرمانہ تبدیلی کی اور غلط رپورٹس تیار کرکے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو گمراہ کیا گیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے غلط منٹس فوری روکنے کی ہدایت کردی جبکہ سابقہ ڈی جی ایکریڈیشن ضیاء بتول کیخلاف قانونی کارروائی،ڈاکٹرشہباز شمسی اور محمد وقاص کیخلاف پیڈا ایکٹ کی سفارش کی گئی جبکہ پی ایچ ای سی کے متعلقہ افسران کے کیسز نیب کو بھجوانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer