محکمہ موسمیات نے گرمی و حبس سے پریشان لاہوریوں کو زبردست خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے گرمی و حبس سے پریشان لاہوریوں کو زبردست خوشخبری سنادی
کیپشن: City42 - Lahore Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گرمی و حبس سے  پریشان لاہوریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے منگل کے روز بارش کی پیشگوئی کردی۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نام کا اعلان کل کریںگے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے لاہور میں سورج آگ برسا رہا ہے، جس سے گرمی و حبس میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کے چہرے گرمی سے مرجھا گئے ہیں،   چھٹی کے روز بھی موسم کو لاہوریوں پر رحم نہ آیا۔ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے لاہوریوں نے سوئمنگ پولز اور نہروں کا رخ کرلیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 رہنے کا امکان ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے ہار مان لی
محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو منگل کے روز بادل برسنے کی نوید سنا دی، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے حبس و گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔