ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو آپریشن ناکام رہا، پائلٹ کو لے جانے کے دعوے غلط ہیں: ترجمان خاتم الانبیا

ریسکیو آپریشن ناکام رہا، پائلٹ کو لے جانے کے دعوے غلط ہیں: ترجمان خاتم الانبیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران نے امریکی صدر کے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دعوے رد کردیئے۔ 

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان خاتم الانبیا نے امریکی ریسکیو آپریشن ناکام قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ زخمی امریکی فوجی افسر کو بازیاب کرانے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ ریسکیو آپریشن فریب پر مبنی ہے۔

ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ امریکا نے ایک تباہ شدہ طیارے کے پائلٹ کو بچانے کے بہانے جنوبی اصفہان میں آپریشن کیا۔ کارروائی ایک خالی ائیر فیلڈ کے قریب کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے بروقت پہنچ کر امریکی فوج کا نام نہاد ریسکیو آپریشن ناکام بنادیا ۔