ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبنائے ہرمز سے عراقی جہاز بلا روک ٹوک گزر یں،ایران نے کھلی چھوٹ دیدی

 آبنائے ہرمز سے عراقی جہاز بلا روک ٹوک گزر یں،ایران نے کھلی چھوٹ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کی سپاه پاسداران انقلاب   ( آئی آر جی سی) کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہےکہ ’’ہمارے ساتھ بھائی چارہ نبھانے والا عراق آبنائے ہرمز پر عائد تمام طرح کی پابندیوں سے آزاد رہے گا۔ ان کے جہاز یہاں سے بلا روک ٹوک گزر سکیں گے‘‘۔ان کے اوپر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔
غیر  ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان ’ آبنائے ہرمز‘ کو لے کر امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جنگ کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ اس درمیان ہفتہ (4 اپریل) کو ایران نے اپنے پڑوسی ملک عراق کو ’ آبنائے ہرمز‘ سے گزرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ تہران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنگ میں عراق کے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسے میں ان کے اوپر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔
 

مشرق وسطی کے سب سے بڑے ٹی وی چینل’الجزیرہ‘ نے ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ عراق کو ’ آبنائے ہرمز‘ سے آمد و رفت کی اجازت برقرار رہے گی۔ آئی آر جی سی کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے عراقیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’جنگ میں ایران کے لوگوں کے ساتھ وہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں‘‘۔  ابراہیم نے مزید کہا کہ ’’ہمارے ساتھ بھائی چارہ نبھانے والا عراق آبنائے ہرمز پر عائد تمام طرح کی پابندیوں سے آزاد رہے گا۔ ان کے جہاز یہاں سے بغیر کسی روک ٹوک کے گزر سکیں گے‘‘۔
ابراہیم ذوالفقاری نے امریکہ-اسرائیل کے ذریعہ ایران پر بزدلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایران کی قومی اور اسلامی خود مختاری پر وحشیانہ حملہ کیا گیا ہے، جس میں خواتین، بچوں اور عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسکول، ہاسپٹل اور اور عوامی خدمات کے اداروں پر بھی دشمن ممالک کے جانب سے حملے کیے گئے ‘‘۔
ادھر ہفتہ کے روز ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر وارننگ دی ہے کہ اگر 48 گھنٹے کے اندر آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا گیا یا معاہدہ نہیں کیا گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’’وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ایران کو معاہدے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پہلے ہی وقت دیا گیا تھا، لیکن اب صرف 48 گھنٹے بچے ہیں۔ اگر ڈیڈ لائن ختم ہوتی ہے تو ایران پر امریکہ قہر بن کر ٹوٹے گا‘‘۔