ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا

میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ : میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی  ، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں علامہ طاہر  نےپڑھائی جہاں میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ،رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی مبین عارف جٹ ، رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن حافظ میاں محمد نعمان ، رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون،  مشیر وزیراعظم پاکستان عون چوہدری، اعجاز شفیع، شیخ امتیاز محمود  شریک تھے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف علی اکبر، کرامت کھوکھر، ظہیر عباس کھوکھر ، غلام محی الدین دیوان، شبیر گجر ،سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ذیشان سہیل، آغا جانی، عاقب سرور ،  سینئر صحافی سلمان غنی، ہاورن رشید، جنید سلیم اور کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری شاہد کمبوہ  و دیگر نے بھی شرکت کی ہے۔

میاں اسلم اقبال کی والدہ کی قل خوانی کل سہ پہر 3 بجے سمن آباد میں ہو گی