ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ٹرانسپورٹ کا میٹرو بس سسٹم کے مختلف سٹیشنز کا دورہ، مفت سفری سہولت کا جائزہ

 وزیر ٹرانسپورٹ کا میٹرو بس سسٹم کے مختلف سٹیشنز کا دورہ، مفت سفری سہولت کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے میٹرو بس سسٹم لاہور کے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کر کے مفت سفری سہولت کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے مسافروں کو فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا اور مفت سفر کی سہولت کے بارے میں براہ راست شہریوں سے دریافت کیا۔

اس موقع پر مسافروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مفت سفری سہولت ملنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شہریوں نے مہنگے پٹرول کے دور میں اس اقدام کو غریب طبقے کیلئے فوری ریلیف قرار دیا۔

مسافروں نے وزیر اعلیٰ سے مزید بسوں کی فراہمی کی درخواست بھی کی تاکہ سفری سہولت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

 وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مسافروں کو فراہم کردہ مفت سفری سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ فیلڈ میں موجود رہ کر مسافروں کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں۔