ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب سلیمانی کیجانب سےخاندانی گرفتاریوں سے متعلق امریکی دعوے مسترد

زینب سلیمانی کیجانب سےخاندانی گرفتاریوں سے متعلق امریکی دعوے مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قاسم سلیمانی کے خاندان سے متعلق امریکی دعوؤں پر نیا تنازع سامنے آ گیا ہے، جہاں ان کی بیٹی نے گرفتاریوں کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

زینب سلیمانی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا میں گرفتار افراد کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے امریکی حکام کے اس دعوے کو بھی غلط قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ گرفتار خواتین قاسم سلیمانی کے رشتہ دار ہیں۔

دوسری جانب مارکو روبیو نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا میں گرین کارڈ پر مقیم تھیں اور وہاں آسائشوں بھری زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کے مطابق دونوں کا گرین کارڈ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

زینب سلیمانی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے بارے میں پھیلائی جانے والی معلومات حقائق کے منافی ہیں۔