ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

 خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایران کو معاہدے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دیے گئے 48 گھنٹوں کے الٹی میٹم کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں نے ایک بار پھر اوپر کی جانب رخ کر لیا ہے۔ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔

امریکی خام تیل  ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 11.41 فیصد بڑھ کر 111.54 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

 اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل  بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7.78 فیصد اضافے کے بعد 109.24 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات کو بڑھا رہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر  ٹرمپ کے بیانات اکثر عالمی منڈیوں، خصوصاً تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالتے ہیں۔