ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل,بارش اور ژالہ باری کا امکان

کئی مقامات پر ر گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل,بارش اور ژالہ باری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: ملک بھر میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے کو تیار ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک نیا موسمی سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جو متعدد شہروں کو متاثر کرے گا۔

لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کے موسم میں خوشگوار تبدیلی آ گئی ہے اور فضا میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔تاہم آئندہ ہفتے ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں کل سے 7 اپریل تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں بعض مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، صبح کے وقت پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں 22 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 72 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ یہ سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔