ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی الٹی میٹم مسترد,مزید دباؤ ہوا تو پورا خطہ لپیٹ میں آ سکتا ہے:ایران کا دوٹوک جواب

امریکی الٹی میٹم مسترد,مزید دباؤ ہوا تو پورا خطہ لپیٹ میں آ سکتا ہے:ایران کا دوٹوک جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران اور امریکہ کے درمیان بیانات کی جنگ مزید تیز ہو گئی ہے جبکہ  ایران نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی دھمکی کے آگے جھکنا اس کی پالیسی نہیں ہے۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کارروائیاں بڑھیں تو اس کا جواب محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے میں اس کے اثرات محسوس کیے جائیں گے۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کو کمزور سمجھنے کی سوچ خود مخالفین کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ صورتحال ایک ایسے دلدل میں بدل سکتی ہے جہاں سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر کوئی معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کو بحال کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ کے مطابق اگر ایران نے لچک نہ دکھائی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، اور اس کی بندش سے بین الاقوامی منڈیوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔