ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل جب امریکہ میں سٹاک مارکیٹس کریش ہوئیں، پاکستان کی مارکیٹ اوپر گئی

Khwaja Asif Ali in Sialkot, Khwaja Asif on Bani PTI, City42, IMF Program, Pakistan's economy, economical revival, American Stock Markets plunged
کیپشن: File Photo سیال کوٹ مین اپنے ووٹرز سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی معیشت کا موازنہ امریکہ کی معیشت سے کیا اور یہ دل چسپ فیکٹ بیان کیا کہ کل جمعہ کے روز جب امریکہ میں سٹاک مارکیٹوں مین شئیر پرائس بری طرح گر رہی تھیں، تب پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں شئیر پرائس انڈیکس اوپر جا رہا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔ سب نے مل کر کوشش کی کہ ڈالر 600 کا نہ ہو، روٹی مہنگی نہ ہو، وہ کبھی سعودی عرب، یو اے ای اور آئی ایم ایف گئے۔  شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کردکھایا ،اب  آئی ایم ایف بھی اس ملک کی ترقی کا معترف ہے۔

سیالکوٹ میں اپنے ووٹرز کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف علی نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائے گی۔ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد  ہو  پائے گی۔

وزیر دفاع  نے اپنے ووٹروں سے روایتی فرینک انداز سے باتیں کیں، انہوں نے اس گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا جی بھر کر مذاق بھی اڑایا اور  سنجیدگی سے تنقید بھی کیْ

خواجہ آصف نے  سنجیدگی سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے  کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل امریکہ  کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی تھی تو اس وقت پاکستان کی مارکیٹ اوپر جا رہی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا،  نواز شریف جب بھی آتا ہے ترقی کے دور کا آغاز ہوتا ہے۔

تین روز پہلے قوم کے لئے بجلی کی قیمت کم ہونے کی  خوشخبری سنائے جانے کا انکشاف وزیر دفاع خواجہ آصف علی نے ہی کیا  تھا۔  
وزیر دفاع خواجہ آصف علی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا تھا، ’ وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستانی قوم سے خطاب میں انشاء اللہ خوشخبری سنائیں گے، جو 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ ’انشاء اللہ تعمیر و ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ پاکستان زندہ باد‘