رانا آزر: کھیلتا پنجاب گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے اچھی خبر آگئی وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کی روشنی میں فری الیکٹرک بائیکس دینے کیلئے کام شروع ہوگیا
محکمہ کھیل پنجاب کی جانب سے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کر دی گئی،کھیلتا پنجاب گیمز میں شرکت کرنے والے 1596سے زائد کھلاڑی شامل ہیں ،فائنل رائونڈ میں حصہ لینے والے لڑکوں اور لڑکیوں کو ای بائیکس دی جائیں گی۔ای بائیکس کی خریداری کیلئے پانچ سو ملین کی رقم درکار ہوگی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب کی اختتامی تقریب میں مفت ای بائیکس دینے کا اعلان کیا تھا۔