ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈہرکی؛ لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین، نکاح کے اوپر نکاح، والدین ہی قصور وار نکلے

ڈہرکی؛ لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین، نکاح کے اوپر نکاح، والدین ہی قصور وار نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جہانگیر عالم: ڈہرکی میں اغوا ہونے والی لڑکی سامنے آگئی، نکاح کے اوپرنکاح سے نالاں لڑکی دربدربھٹکتی رہی۔

تفصیلات کےمطابق  سلمی ملک کا کہنا تھا کہ والدین زبردستی دوسری شادی کروارہے تھے، پہلے رشتہ دارزاہدسے شادی نکاح کرایاگیا، اب نکاح کے اوپرنکاح کرکہ دوسری جگہ شادی کروا رہےتھے۔

دودن بعد دوسرا نکاح تھا گھرسے بھاگ آئی تھی، علاقے کے معزز جام زوہیب کے پاس پناہ لی تھی، جان کوخطرہ لاحق تھا۔
اس سے قبل سلمی کے اہلخانہ نے پولیس اسٹیشن میں احتجاج کیا تھا، پولیس نے سلمی کے والد کی مدعیت میں جام غلام محمد ڈہر سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کیا۔
پولیس نے سلمی کو برآمد کرکے مقامی عدالت پیش کیا، عدالت نے سلمی کی رضامندی کے پیش نظر شوہر کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

قبل ازیں  لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کو وڈیرے غلام محمد خان ڈہر نے گزشتہ تین دنوں سے بنگلے پر قید کیا ہوا ہے، وڈیرے کے بنگلے پر اپنی آنکھوں سے بیٹی کو قید دیکھا ہے،  بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں،بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

اہلخانہ نے کہا تین دنوں سے بنگلے کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں لیکن سلمہ ہمیں نہیں دی جارہی، پولیس کے پاس چکر کاٹ رہے ہیں لیکن پولیس وڈیرے کی قید سے تین دنوں تک سلمہ کو بازیاب نہیں کروا سکی۔