سٹی42:روس کا یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ کیا جس میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیاں روسی حملے میں نشانہ بنائی گئیں ، ایسے حملے اتفاقی نہیں ہوسکتے، روس جانتا ہے یہ توانائی کے تنصیبات ہیں۔
دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی اور مغربی افسران کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ ایک انتہائی درست نشانہ تھا، شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں یونٹ کمانڈرز اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کے مقام پر میزائل حملہ کیا گیا۔