"سکول،کالج ،یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے "

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کی نچلی سطح پر فروغ کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکول،کالج ،یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز کے مابین ٹورنامنٹ کے انعقاد کیا جائے کیونکہ کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اُبھرتے ہوئے نئے پلیئرز کی پروفائلنگ اور ملک بھر میں کالجز ،یونیورسٹیز لیول پر خواتین کے ٹورنامنٹ بھی کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید  کہا کہ خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے، پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود جس کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔