اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کردیا

اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بول دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے  ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں گھس کر نمازیوں کو بدترین تشدد کا  نشانہ بنایا۔ اسرائیلی پولیس کے تشدد سے خواتین سمیت 60 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے، اسرائیلی پولیس نے نہتے نمازیوں پر گرینیڈ پھینکے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد نمازیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی خبر سنتے ہی سیکڑوں فلسطینی مرد اور خواتین مسجد اقصیٰ پہنچ گئے اور اسرائیلی پولیس کی دہشتگردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی پولیس نے متعدد خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔