بل گیٹس نے بھی صدر عارف علوی کو خط لکھ دیا

بل گیٹس نے بھی صدر عارف علوی کو خط لکھ دیا
کیپشن: BILL GATES LETTER TO ARIF ILVI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بل گیٹس  کا صدر عارف علوی کے نام خط، بل گیٹس نے کہا کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کےمطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نےصدر عارف علوی کے نام خط بھیجا۔ بل گیٹس نے پاکستان کے پہلے دورے میں پرتپاک استقبال کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ خط کے متن کہا کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں،پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لئےپولیو سے پاک مستقبل یقینی بنانے کا کام قابل تعریف ہے۔پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ، پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لئےمعاون ثابت ہوگی۔

ذہنی و جسمانی کمزوری ، غذائیت کی کمی جیسے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی ،خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی، احساس سماجی تحفظ کے پروگرا م کو مؤثر بنانے پر بات ہوئی۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنےکے لئےحکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer