ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوگیا کے بعد184 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر مزید 41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 184 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر جمعے کو 184.09 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر فنانشل مارکیٹ پر بھی اثرات ہورہے ہیں ،ہر صورت بڑھتے درآمدی بل کو کم کرنا ہوگا۔
معاشی ماہرین نے کہا کہ بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی واپسی روپے پر دباو بڑھا رہا ہے ،خام تیل کی قیمت ابھی بھی 108 ڈالر سے اوپر ہیں۔ ترسیلات زر اور برآمدات بہتر ہونے سے ہی روپے پر دباو میں کمی ہوسکتی ہے۔