ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر

عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر
کیپشن: Saudi Govt Open All Mosque Ul Harmen Doors
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئےعمرہ زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کےلیے مسجد الحرام میں سو دروازے کھول دیے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہیہ فیصلہ اژدہام کو روکنے اور گھٹن کے واقعات سے بچنے کےلیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسجد الحرام کی سپیشل سیکیورٹی فورس کے ساتھ رابطہ ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ مسجدالحرام کے 100 دروازے کھولنے سے زائرین اورعمرے کے لیے آنےوالوں کو بڑی سہولت ہو گی۔ زائرین آسانی سے آجاسکیں گے۔

 مسجد الحرام کے صحنوں کی صفائی دھلائی، سینیٹائزنگ، معذور، بزرگ اور مریض زائرین کو گالف گاڑیوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے لے جانے کا انتظام ہے۔ مسجد الحرام کے دروازوں سے آمدو رفت کےعمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے ، حرمین شریفین انتظامیہ زائرین کو رمضان کے دوران متعدد سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کےلیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی عمرہ زائرین کے لیے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔